• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوڑوں کی سالانہ ریس میں خواتین کی منفرد لباس میں شرکت


برطانیہ میں شاہی ریس کورس پر 4روز تک چلنے والی گھوڑوں کی سالانہ ریس کا آغاز ہوگیا ہے ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ منفرد ریس منعقد کی گئی ہے جس میں مختلف تقریبات کا آغاز بھی دھوم دھام سے ہوچکا ہے۔

جہاں ایک جانب مشہور گھوڑے ان ریسوں میں حصہ لے رہے ہیں وہیں خواتین کی بڑی تعداد بھی ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے ریس کورس کا رُخ کررہی ہے۔

اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں فاتح گھوڑوں کیساتھ ساتھ بہترین لباس، اچھے آرائشی زیورات اور دیدہ زیب و منفرد ہیٹس پہننے والی خواتین کو بھی انعامات سے نوازا جائیگا۔

اس موقع پر ریس کورس میں فیشن کی ایک بہار آگئی جس میں خواتین نت نئے ڈیزائن کے ہیٹس ،بیگز اور دیگر ملبوسات کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔

تازہ ترین