• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چین نے اقوام متحدہ میں مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد رکوا دی

چین نے اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرار داد رکوادی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے اس قرارداد کو ویٹو کر دیا جس میں مسعود اظہر پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

فرانس،امریکا،برطانیہ نے مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی قرارداد پیش کی تھی۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے ہمیشہ ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قرارداد پر فریقین سے رابطے میں رہے اور ہمیشہ مناسب موقف اپنایا، تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل مسئلے کا مناسب حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو متعلقہ اداروں کو قوانین کی پیروی کرنا ہوگی۔


تازہ ترین
تازہ ترین