• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کی سیریل ”میرا رب وارث“ پہلی ہی قسط سے توجہ کا مرکز بن گئی

پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیوٹی وی“ کے نئی ڈرامہ سیریل ”میرا رَب وارث“ اپنی پہلی ہی قسط سے ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی اس نئی سیریل نے اپنے مدِ مقابل تمام پروگرامز کو ریٹنگ چارٹ پر سبقت لے کر ڈھیر کردیا ہے۔ جیو ٹی وی کی زینت بننے والے اِس نئے ڈرامے نے 8.25 کی ریٹنگ کے ساتھ انٹرٹینمنٹ کا میدان مار لیا ہے۔ سیریل کے مصنف جہانزیب قمر اور ہدایتکار اسد جبل ہیں۔ ڈرامے کے مرکزی کردار دانش تیمور اور مدیحہ امام جبکہ دیگر اداکاروں میں سیمی پاشا، عابد علی، تنویر جمال، فضیلہ قاضی، زین بیگ، شمیم خان اور حرا حسین شامل ہیں۔

تازہ ترین