• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کہتے ہیں مثبت پیغام لے کر جارہے ہیں ، امید ہے بھارت بھی مثبت قدم آگے بڑھائے گا۔ دونوں ملکوں میں تناو میں کمی خطے میں امن کے لیے ضروری ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری پر مذاکرات اٹاری میں جاری ہیں۔

مذاکرات کے لیے روانگی سے قبل پاکستانی وفد کے سربراہ اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری سے نہ صرف سکھ برادری کو سہولت ملے گی بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان امن بھی ہوگا۔

اس موقع پر انہوں نے شعر پڑھا کہ

اک شجر ایسا محبت کا لگایا جائے

جس کا ہمسائے کے آنگن میں بھی سایہ جائے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہماری میٹنگ کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق ہے، ہم مذاکرات کے لیے مثبت پیغام لے کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری منصوبے پر بات چیت کرنے جا رہے ہیں، منصوبے کا سنگ بنیاد 20نومبر 2018ء کو رکھا گیا تھا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل نومبر 2019ء میں ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد کی قیادت فارن آفس کے ڈی جی ساؤتھ ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل کر رہے ہیں۔

تازہ ترین