• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو و دیگر کے خلاف جامشورو کی زمین سے متعلق نیب انکوئری کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران جام خان شورو سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، عدالت نے جام خان شورو کی 15 مئی تک ضمانت منظور کرلی جبکہ انہیں 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی کیا ڈیمانڈ ہے؟

ملزم کے وکیل نے کہا کہ کل جام خان شورو کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی،کوئی کال اپ نوٹس جاری نہیں کیا گیا پھر بھی انیہں گرفتار کرنے پہنچ گئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جام خان شورو کے خلاف جامشورو کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں؟ انکوائری مکمل کرنے کے لیے کتنا وقت درکار ہے؟

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری مکمل کرنے میں 8 ہفتے لگ جائیں گے۔

تازہ ترین