امریکی ریاست وسکونسن کے دارالحکومت میڈیسن میں پنیر کے عالمی مقابلے جس میں سوئس پنیر نے میدان مارلیا۔
35ویں ورلڈ چمپئن شپ چیز کانٹیسٹ میں مختلف ممالک سے تقریباً3400اینٹریز بھیجی گئیں جنہیں جج کرنے کیلئے دنیا بھر سے55ججزمیدان میں اُترے۔
ان تمام اینٹریز کومختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیاجن میں سے بیسٹ اِن شو کے اعزاز کیلئے20بہترین پنیر کے فلیورزفائنل کیلئے منتخب کیے گئے۔
فائنل میں دنیا بھر کے بہترین پنیرفلیورز میں سے سوئزرلینڈمیں تیار ہونے والی Guggisbergنامی پنیر کو دنیا کے بہترین پنیر کے اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا۔