آپ نے اکثر نوجوانوں کو اسکیٹ بورڈنگ کے دوران کرتب بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی اسکیٹنگ کے ماہر نکلے ۔
یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس ننھی پری کو ہی دیکھ لیں جو اسکیٹ پارک میں نہ صرف اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے بلکہ اسکیٹنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شوق بھی بھرپور انداز میں پورا کر رہی ہے کہ جیسے یہ اُسکے بائیں ہاتھ کاکھیل ہو۔
10سالہ جاپانی نژاز برطانوی بچی نہ صرف اسکیٹنگ کی ماہر ہے بلکہ اب تک کئی عالمی مقابلے اپنے نام کرچکی ہے جسے دنیا کی سب سے کم عمر اسکیٹ بورڈر بھی قرار دیا جارہا ہے۔