• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب و وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا؟

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،وزراء اور اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کے اظہار ناراضگی کے بعد کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،وزراء اوراراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے حوالے سے گیند گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے کورٹ میں ہے۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے بل پر دستخط سے پہلے وزیراعظم سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر گورنر پنجاب چوہدری سرور 10 روز میں بل پر دستخط نہیں کرتے تو یہ بل ازخود منظور تصور ہو گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کی حکومت اور اپوزیشن اس معاملے پر گزشتہ روز ایک ہوگئے تھے، وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزراء اور اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا تھا جس کا بل منٹوں میں منظور بھی کر لیا گیا تھا، تاہم اس کی سمری منظوری کے لیے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بھیجی گئی تھی۔

تازہ ترین