• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے پہلے ایلیمینٹیر میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 162 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پی ایس ایل کے پہلے ایلیمینیٹر میں کراچی کنگز کے اوپنرز بابراعظم اور کولن مونرو نے شاندار آغاز فراہم کیا اور حالیہ سیزن کی تیز ترین 50 رنز کی شراکت بنائی۔

دونوں بیٹسمینوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 52 رنز بنائے، مونرو صرف 11 گیندوں پر ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مونرو کے آؤٹ ہونے کے بعد لیونگ اسٹون بیٹنگ کے لئے برق رفتاری سے اسکور میں اضافہ کیا اور بابر اعظم کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں بھی 50 رنز بناکر اسکور 102 تک پہنچادیا۔

لیونگ اسٹون 25 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار ہوگئے۔

اسکور میں صرف 4 رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ بابر اعظم 42 رنز بناکر رُمان رئیس کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

انگرام کو 23 رنز پر محمد موسیٰ نے آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ افتخار احمد صرف ایک رن بناسکے۔ عامر یامین کو ایک کے اسکور پر محمد سمیع نے رن آؤٹ کردیا۔

عمر خان کو صفر پر فہیم اشرف نے کلین بولڈ کیا جبکہ کپتان عماد وسیم 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں کراچی کنگز نے اہم ترین میچ میں مقررہ بیس اوورز کھیل کر 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔

محمد موسیٰ نے تین، فہیم اشرف نے دو جبکہ رُمان رئیس اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، سہیل خان کی جگہ عامر یامین کو آج کے میچ میں موقع دیا گیا ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم، کولن انگرام، کولن مونرو، بابراعظم، لیام لیونگ اسٹون، بین ڈنک، افتخار احمد، محمد عامر، عامریامین، عثمان شنواری اور عمر خان شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ لیوک رونکی، ایلکس ہیلز، چیڈویک والٹن، کیمرون ڈیلپورٹ، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاداب خان، رومان رئیس، محمد سمیع اور محمد موسیٰ پر مشتمل ہے۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم گزشتہ روز کوالیفائر میں شکست کھانے والی ٹیم پشاور زلمی سے جمعہ کو مقابلہ کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم گھر کی راہ لے گی۔

ایونٹ میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں اور دونوں میچوں جیت اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقدر بنی۔

پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سات وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سنسنی خیز کوالیفائر میں پشاور زلمی کو 10رن سے شکست دے پہلے ہی جگہ بناچکی ہے۔

تازہ ترین