• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے3 بدعنوانی ریفرنس، 2 انکوائریوں کی منظوری دیدی

نیب نے بدعنوانی کے 3 ریفرنس دائر کرنے اور 2 انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ زیر حراست اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، میئر کراچی وسیم اختر، لیاقت جتوئی اور یوسف تالپور کے خلاف مشتبہ رقوم کی منتقلی کو پہلے سے جاری تحقیقات سے منسلک کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔

ترجمان نیب کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 2 انکوائریوں کی منظوری دیدی، یہ انکوائریاں سابق سیکریٹری کمیونی کیشن غلام محمد اور دیگر کے خلاف کی جائیں گی۔

اجلاس میں سابق ڈی جی لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اصغر شیخ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی جبکہ ایگزیکٹو بورڈکی طرف سے بدعنوانی کے تین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

پہلا ریفرنس سابق وزیرصحت گلگت بلتستان حاجی گلباز خان اور دیگر کے خلاف دائر کیا جائے گا۔ ملزمان پر ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

اسی طرح سابق مشیر ہوابازی عرفان الہٰی اور سابق سیکریٹری ایوی ایشن مشرف رسول کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اختیارات کے غلط استعمال کے الزام پر سابق مشیر ہوابازی عرفان الہٰی اور سابق سیکریٹری ایوی ایشن مشرف رسول کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

سابق چیرمین پی آئی اے علی محمد ٹبہ اور سابق چیرمین سی ڈی اے کامران قریشی کے خلاف بھی اختیارات کے غلط استعمال پر ریفرنسز دائر کیے جائیں گے۔

اجلاس میں آغا سراج درانی، وسیم اختر، لیاقت جتوئی اور یوسف تالپور کے خلاف مشتبہ رقوم کی منتقلی کو پہلے سے جاری تحقیقات سے منسلک کرنے کی منظوری دی گئی۔

.........................

تازہ ترین