• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک میں پالتو جانوروں کا سالانہ فیشن شو

امریکی شہر نیویارک کے ہوٹل میں پالتو جانوروں کے16ویں سالانہ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔


اس فیشن شو میں درجنوں کتوں سمیت دیگر جانوروں نے اپنے مالکان کے ہمراہ شرکت کی اور دلکش و اسٹائلش ملبوسات پہنے ریمپ پر جلوے بکھیرتے نظر آئے۔

ہوٹل کے بال روم میں ہونے والے اس منفرد فیشن شومیں جانوروں کے ملبوسات کیساتھ ساتھ اُنکے میک اپ اور جیولری پر بھی خاص توجہ دی گئی۔

واضح رہے کہ اس فیشن شو سے ہونے والی تمام آمدنی جانوروں کی رضاکار تنظیموں اور بے گھر جانوروں کیلئے قائم شیلٹر ہومز کے نام وقف کردی جاتی ہے۔

تازہ ترین