• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: اناڑی خاتون ڈرائیور دروازہ توڑکر فارمیسی میں داخل

ڈرائیورز کا اناڑی پن بعض اوقات خطرناک حادثوں کا سبب بھی بن جاتا ہے جہاں متاثرین کو نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ قیمتی جانیں جانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔


چین کے صوبےGuangdong کی ایک فارمیسی میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب ایک گاڑی شیشے کا دروازہ توڑتی ہوئی اندرجا گھسی۔

خاتون ڈرائیور گاڑی کا ریورس گیئر لگانا بھول گئی جس کے بعد گاڑی فارمیسی میں جاگھسی ۔حادثے کے نتیجے میں فارمیسی میں رکھا سامان چاروں طرف بکھرگیاتاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


تازہ ترین