• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہوریوں کو بیمار جانوروں کا گوشت کھلانے کی کوشش ناکام

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں شہریوں کو بیمار جانوروں کا ناقص اور مضرِ صحت گوشت کھلانے کی بڑی کوشش ناکام بنا کر بیمار جانوروں کا گوشت اور باقیات برآمد کرکے تلف کر دیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بکر منڈی اولڈ سلاٹر ہاؤس کے علاقے میں کارروائیاں کیں، جس کے دوران 3 غیر قانونی مذبح خانے، میٹ چلر اور فیٹ رینڈرنگ یونٹ سیل کر کے پیمکو سینٹر میں 4 ہزار 300 کلو ناقص گوشت اور جانوروں کی 8 ہزار کلو باقیات تلف کر دیں۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ یہ سلاٹر ہاؤس پہلے بھی سیل کیے گئے تھے، مگر ملزموں نےغیر قانونی طور پر کھول کر دوبارہ دھندا شروع کردیا، ملزم وہاں بیمار جانوروں کے گوشت پر جعلی مہریں لگاتےتھے۔

ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم جعلی مہریں برآمد کرلی گئی ہیں۔

تازہ ترین