• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ایڈونچر کے شوقین بائیکرزکے خطرناک کرتب

یوں تودنیا میں کرتب بازی کے شوقین افراد کی کمی نہیں تاہم ان میں سے کچھ نوجوان اپنے شوق پورے کرنے کیلئے ہر حد سے گزر جاتے ہیں چاہے اس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔


ویڈیو میں نظر آنے والے ان منچلوں کو ہی دیکھ لیں جو ٹریفک کے درمیان ون وہیلنگ کا خطرناک مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ مناظربرطانیہ کی سڑک پر دیکھے گئے جہاں دو نوجوان بیچ سڑک پر ٹریفک کے درمیان انتہائی تیز رفتاری سے ایک پہئے پر موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔

یوں بائیک کو ایک پہئے پر تیز ی سے دوڑاتے نوجوانوں کو دیکھ کر جہاں لوگ دنگ رہ گئے وہیں انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جبکہ کچھ نے اُنکی مہارت کی خوب داد بھی دی۔

تازہ ترین