• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی میں راہگیروں کے لیے بنائے جانے والے پُل کا ایک حصہ گرنے سے دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک اور چونتیس افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی شہر ممبئی میں گرنے والے پل کے نیچے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے۔


پولیس کے مطابق حادثہ مقامی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا، پُل پر مرمت کے کام کے دوران حادثہ پیش آیا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بیان کیا گیا ہے۔

ریسیکو ٹیموں کی طرف سے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین