• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈنگ اچھی نہیں رہی، 20،30 رنز بھی کم بنائے، عماد وسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ ٹور نامنٹ سے آئوٹ ہونے پر افسوس ہے، ہم نے اس میچ میں 20سے30رنز کم بنائے، بولنگ کا فرق بھی ہماری شکست کا سبب بنا، کراچی کے تماشائیوں نے میچ سے بھر پور انجوائے کیا، لگ رہا تھا کہ وہ صرف ہمیں ہی دیکھنے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے کہا کہ ہم جمعے کا میچ جیت کر فائنل کھیلنے اور اعزاز کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے، پشاور کی ٹیم آسان نہیں، ہم پریشر میں کھیلنے کے عادی ہیں ۔ جمعے کو دونوں ٹیموں پر دبائو ہوگا۔

تازہ ترین