• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ایس ایچ اوز کو ملزمان چھوڑنے کا اختیار

پنجاب میں ایس ایچ اوز کے اختیارات کا مراسلہ جاری کر دیا گیاجس کے مطابق ناقابل ضمانت جرائم میں بھی ایس ایچ او ملزم کو ذاتی ضمانت پر رہا کر سکتا ہے ۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد سلیمی کی طرف سے صوبہ بھر کے پولیس افسران کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قابل ضمانت جرائم میں ملزم کو ایس ایچ او شخصی ضمانت پر رہا کر سکتا ہے جبکہ قتل،اقدام قتل اور ضرب شدید کے ملزم کو بھی ٹھوس شواہد نہ ملنے پر ایس ایچ او ضمانتی مچلکوں پر رہا کر سکتا ہے۔کسی بھی ایف آئی آر کے ملزم کی گرفتاری سے پہلے صفحہ مثل پر ٹھوس ثبوت ہونا لازم ہوں گے۔

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے مطابق پولیس کے یہ اختیارات پولیس رولز 1934 میں موجود ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ان قوانین کا اعادہ کیا جا رہا ہےتاکہ عدالتوں پر بوجھ کم ہو،تاہم اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔

تازہ ترین