• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی اور قومی قیادت نے متفقہ اسلامی آئین دیا،قاری محمد عثمان

کراچی (پ ر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہےکہ اسلام اس دھرتی کا مقدر بن چکا ہے ۔دینی مدارس امن وسلامتی کے مراکز ہیں انکا کردار قیامت تک جاری رہے گا ۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مادر پدر آزاد معاشرے کے قیام کیلئے مارچ پاکستان کے آئین وقانون کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔وہ جامعہ اسلامیہ تعلیم القرآن ہارون آباد کے سالانہ جلسہ دستاربندی سے خطاب کررہے تھے ۔قبل ازیں مہمان خصوصی مولانا سید فیصل ندیم شاہ ،مولانا نورالحق، مفتی مظہرالدین حسن زئی ،مولانا گل عارف ،مولانا یعقوب شاہ اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا ۔ قاری محمد عثمان نے کہاکہ پاکستان اسلام کے مقدس نام پر حاصل کیا گیا تھا اور پھر بڑی جدوجہد کے بعد دینی اور قومی قیادت نے اس مملکت خداد پاکستان کو متفقہ اسلامی آئین دیا۔ انہوں نے کہا کہ مادر پدر آزادی کے علمبرداروں کو ایک عالمی منصوبہ بندی کے ساتھ مسلط کیا گیا ہے۔

تازہ ترین