• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ نے نیب سے ضلع ٹھٹھہ کی زمین کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ٹھٹھہ میں 134 ایکڑ زمین کی منتقلی سے متعلق نیب سے ضلع ٹھٹھہ کی زمین کا28سالہمکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔ ملزمان کے خلاف شکایت کنندہ کی جانب سے درخواست کی کاپی پیش نہ کرنے پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے استفسار کیا اگر ملزم ارشاد شاہ، نذیر شاہ کے خلاف نیب کو کسی نے شکایت ہی نہیں کی تو انکوائری کیسے شروع کردی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر کوئی نیب کے تفتیشی افسر یا ڈائریکٹرکےخلاف جھوٹی درخواست دے گا تو نیب کارروائی شروع کردے گا؟ ہم نیب تفتیشی افسر کو کیسے ایماندار مان لیں؟ کون ہے ڈائریکٹر نیب جلدی سے بلائیں۔ ڈائریکٹر طارق خان نیب عدالت کو کیس کی تفصیلات بتانے میں ناکام رہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ہے آپ کی ڈیوٹی؟ کیا عدالت میں آرام کرنے آتے ہو؟ عدالت نے نیب سے ضلع ٹھٹھہ کی زمین کا 1990 سے اب تک کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین