• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء اپنے علم واخلاق کے ذریعے دل ودماغ فتح کرسکتے ہیں،حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد مشکلات اور آزمائشوں کا راستہ ہے، دعوت کے جو راستے اور رابطے ہموارہوئے ہیں انہیں مستقل بنیادوں پر قائم رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ ہمارے لیے کامیابی کی نوید بن سکیں، علماء کرام اپنے علم واخلاق کے ذریعے دل ودماغ کو فتح کرسکتے ہیں جو تحریک اسلامی کی کامیابی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں جمعیت طلبہ عربیہ کے تحت رواں سال مدارس سے فارغ التحصیل علماء کرام کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، استقبالیہ سے نائب امیر کراچی برجیس احمد ، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ صوبہ سندھ حافظ نعیم اللہ منگریو، منتظم کراچی حافظ کاشف شبیر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین