• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برطانیہ، اسٹیفن ہاکنگ کے اعزاز میں یادگاری سکہ جاری


لندن (نیوز دیسک) تاریخ کے ممتاز سائنسداں اور ماہر کونیات اسٹیفن ہاکنگ کے اعزاز میں یادگاری سکہ جاری کیا گیا ہے۔ یہ سکہ حکومت برطانیہ کی جانب سے ان کی پہلی برسی کے موقع پر14مارچ کو جاری کیا گیا ہے۔ نیا چمک دار سکہ انتہائی خوبصورت ہے، جسے برطانیہ کی ممتاز ڈیزائنر ایڈوینا ایلس نے ڈیزائن کیا ہے۔ سکے کی پشت پر اسٹیفن ہاکنگ کا نام درج ہے اور اس کے اوپر ہاکنگ کی مشہور مساوات درج ہے اور اس کے اوپر ہاکنگ کی مشہور مساوات درج ہے جو بلیک ہول میں اینٹروپی کو ظاہر کرتی ہے، یعنی بلیک ہول کے اندر انتشار بڑھتا چلا جاتا ہے۔

تازہ ترین