• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NHS انگلینڈ میں کینسر کے مریضوں کے علاج کا ویٹنگ ٹائم ٹارگٹ سے زیادہ

لندن (پی اے) این ایچ ایس انگلینڈ میں اب کینسر ویٹنگ ٹائم فلیگ شپ کیسنر ٹارگٹ 1000 دن سے بڑھ گیا۔ جی پی ریفرل کے بعد ہسپتالوں کو مریضوں کا علاج 62دن کے اندر شروع کرنا ہوتا ہے اور 85 فیصد مریضوں کیلئے اس ٹارگٹ کو حاصل کرنا ہوتا ہے، آخری بار دسمبر 2015میں اس ہدف کو حاصل کیا گیا تھا ماہانہ اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں صرف تین بار یہ ٹارگٹ حاصل کیا جا سکا ہے۔ اس مدت کے دوران 130000مریضوں کو لائف سیونگ ٹریٹمنٹ کیلئے اس وقت سے زیادہ انتظار کرنا پڑا۔ کینسر کے جنوری کے تازہ ترین ماہانہ اعداد و شمار میں سامنے آیا کہ 76.2 فی صد مریضوں کا علاج 62 دن کے اندر شروع کر دیا گیا تھا۔ 2009، جب سے ریکارڈ کا آغاز ہوا، کے بعد یہ بدترین سنگل پرفارمنس ہے۔ سکاٹ لینڈ، ویلز اور ناردرن آئرلینڈ تمام میں توقع کرتے ہیں 95 فیصد مریض کا 62 دنوں کے اندر علاج شروع ہونا چاہئے۔ 2012 میں آخری بار ان ملکوں میں سے کسی نے ٹارگٹ حاصل کیا تھا۔کینسر ریسرچ یو کے کا کہنا ہے کہ کینسر کے مریضوں کے علاج کا جلد آغاز نہ کرنا زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرنے کے مترادف ہے۔ این ایچ ایس انگلینڈ 62 دنوں کے اندر علاج شروع کرنے سمیت اعلان کردہ اس حوالے سے شیک اپ کو ترجیح دے رہا ہے۔ فروری میں ای اینڈ اے ڈپارٹمنٹس میں چار گھنٹوں کے دوران 84.2 فیصد مریضوں کو دیکھا گیا تھا جو کہ نیا کم ترین ریکارڈ ہے اور جنوری کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے۔
تازہ ترین