• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوئنگ کمپنی طیارے گراؤنڈ کرنے پر زرتلافی دے،ناروے

اوسلو(اے پی پی) ناروے نے فضائی بیڑے میں شامل 18بوئنگ میکس 8 طیارے گراؤنڈ کرنے پر بوئنگ کمپنی سے زرتلافی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ناروے ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جارن کجوس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہریوں کی سلامتی عزیز ہے بھاری بھر قیمت سے خریدے گئے بوئنگ طیارے استعمال نہیں کرسکتے مسافروں کو دیگر ایئر لائنز کی پروازوں کے ذرئعے ان کی منزل پر پہنچایا جائے گا۔ توقع ہے کہ دیگر ممالک کی ائیر لائنز بھی بوئنگ طیارے گراؤنڈ کرنے پر بوئنگ کمپنی سے زرتلافی کا مطالبہ کرچیں گی۔
تازہ ترین