• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارساز ادارے واکس ویگن کا سات ہزارملازمین برطرف کرنے کا اعلان

برلن(این این آئی)یورپ کے سب سے بڑے کار ساز ادارےواکس ویگن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2023 تک اپنے ہاں روزگار کے سات ہزار تک مواقع ختم کر دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والے اس بہت بڑے صنعتی گروپ نے یہ بھی بتایا کہ اسے گزشتہ برس بارہ ارب یورو سے زائد کا خالص منافع حاصل ہوا ۔ اس گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اگلے چار برسوں میں روزگار کے سات ہزار تک مواقع کے خاتمے اور دیگر مالیاتی اقدامات سے تقریبا چھ ارب یورو کی بچت کی جائے گی اور ان رقوم سے الیکٹرک کاروں کی تیاری کے عمل کو تیز بنایا جائے گا۔
تازہ ترین