• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکاٹ لینڈکا پاکستانی طالبات کیلئے 4لاکھ پونڈ کی سکالرشپ سکیم کا اعلان

ایڈنبرا(مانیٹرنگ سیل)سکاٹ لینڈکی حکومت نے پاکستانی طالبات کیلئے 4لاکھ پونڈ کی نئی وظائف سکیم کا اعلان کیا ہے۔تعلیمی میدان میں ملالہ یوسف زئی کی کاوشوں سے متاثر ہوکرفرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے اس سکیم کا اعلان ایک تقریب میں کیا۔تقریب میں ملالہ یوسف زئی بھی مدعو تھیں ۔نئی وظائف سکیم سے سیکنڈری سے ماسٹر پروگرام تک طالبات و خواتین مستفید ہو سکیں گی ۔
تازہ ترین