• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین نے ترکی کے ساتھ رکنیت سے متعلق مذاکرات ختم کر دیئے

برسلز(آئی این پی)یورپی پارلیمان نے فیصلہ کیا ہے کہ ترکی کے ساتھ کئی برسوں سے جاری اور گزشتہ کافی عرصے سے تعطل کا شکار انقرہ کی یورپی یونین میں ممکنہ رکنیت سے متعلق مذاکرات کا سلسلہ ختم کر دیا جائے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں منظور کردہ ایک قرارداد میں صدر رجب طیب ایردوان کے دور میں ترکی میں کئی پہلوں سے سیاست اور جمہوریت کے آگے کے بجائے پیچھے کی طرف سفر کا حوالہ دیا گیا۔ اس قرارداد کی تین سو ستر ارکان نے حمایت اور ایک سو نو نے مخالفت کی جبکہ ایک سو تینتالیس ارکان نے اپنی رائے محفوظ رکھی۔ یورپی کمیشن کے لیے اس قرارداد پر عمل درآمد قانونا لازمی نہیں ہے۔
تازہ ترین