کابل( رائٹرز ، نیوز ایجنسی )افغان ستان میں ملکی فضائیہ کی کارروائی میں القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے31مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ فضائی حملے صوبہ غزنی میں قائم شدت پسندوں کے ٹھکانے پر کیے گئے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق جس وقت یہ کارروائی کی گئی اس وقت ان عسکریت پسندوں کا سہولت کار انہیں کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی کوشش میں تھا۔