• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش کشمیری بیرسٹر برطانیہ میں جج کے عہدے پر تعینات

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) کشمیر میں پیدا ہونے اور برطانیہ کی اعلیٰ عدالتوں میں حقوق انسانی اور امیگریشن کے متعدد مقدمات جیتنے والے ایک نامور برٹش پاکستانی بیرسٹر زین ملک کو امیگریشن جج اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج تعینات کیاگیا ہے، لندن ہائیکورٹ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ زین ملک کو پہلے مرحلے کے ٹریبونل کاجج مقرر کیا گیا ہے۔ 32 سالہ زین ملک آزادکشمیر میں پیدا ہوئے، وہ امیگریشن کے معروف وکیل ڈاکٹر ملک اکبر کے صاحبزادے ہیں۔ انھوں نے اسلام آباد میں اے لیول تک تعلیم حاصل کی، بعد ازاں وہ برطانیہ چلے آئے، جہاں انھوں نے ایسٹ لندن یونیورسٹی سے قانون میں گریجویشن کیا۔
تازہ ترین