• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے اس لئے آئندہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے‘ماضی میں دہشت گردی کی وجہ سے ہم نے ایک مشکل وقت گزارا ہے‘ آج پاکستان ایک نئے راستے پر نکل چکا ہے جو امن کا راستہ ہے ‘ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ‘سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کو متحرک کریں گے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس میں 175ممالک کیلئے نئے آن لائن ویزہ نظام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹر ہونے کے ناطے مجھے معلوم ہے کہ خالی اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنا کتنا بور ہوتا ہے‘جب ہم پاکستان کے اندر پی ایس ایل کرائیں گے تو تمام ٹیموں، کھلاڑیوں اور شہروں میں جوش و جذبہ ہو گا‘ آج پاکستان ایک نئے راستے پر نکل چکا ہے جو امن کا راستہ ہے تاہم انہوں نے بھارت میں آئندہ انتخابات کے تناظر میں خدشات کا اظہار کیا جہاں الیکشن جیتنے کیلئے بعض کی جانب سے نفرت کی سیاست کی جاتی ہے۔

تازہ ترین