آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل، کراچی کنگز کا سفر ختم، اسلام آباد یونائیٹڈ 4وکٹوں سے کامیاب

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل‘کراچی کنگز کا سفر ختم‘اسلام آباد یونائیٹڈ 4وکٹوں سے کامیاب ہوگئی۔آج دفاعی چیمپئن اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ‘جیتنے والی ٹیم اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سےفائنل کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق،دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل کے ایلیمینٹر میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں اپنے رسائی کے امکانات روشن کردیئے۔جب کہ کراچی کنگز کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا ہے۔ اسلام آباد کی ٹیم آج دوسرےایلیمینٹر میچ میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی، کراچی کنگزنےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹ پر161رنز اسکور کئے تھے،جسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور میں پورا کرلیا۔کراچی کے کھلاڑیوں نے خاصی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور دو سے تین کیچ ڈراپ کئے،مشکل وقت میں آ صف علی کا کیچ گرانا ان کے لئے بھاری پڑ گیا،فاتح ٹیم کی جانب سے الیکس ہیلز نے42رنز41گیندوں پر پانچ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے،ڈیلپورٹ نے 38رنز بنائے جس میں چار چوکے اور دو

چھکے شامل تھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں