آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ18؍رمضان المبارک1440 ھ24؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا مسعود اظہر سے متعلق موقف، بھارت اور امریکا کاسلامتی کونسل میں اوپن ڈسکشن پر غور

کراچی(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسعود اظہر سے متعلق چین کی جانب سے قرارداد ویٹو کرنے پر بھارت فرانس اور امریکا کے ساتھ مل پر ایک اوپن ڈسکشن کرنے پر غور کر رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا اور دیگر سلامتی کونسل کی 1267سینکشنز کمیٹی میں ایک بحث و مباحثہ کراناچاہتے ہیں کہ آیا کیوں چین ہر بار مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد کی فہرست میں ڈالنے کی قرارداد ویٹو کردیتا ہے۔بھارت کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بھار تی میڈیا نے کہا کہ مودی حکومت چین کی جانب سے مسعود اظہر کے حوالےسے موقف پر گلوبل اسکروٹنی کروانا چاہتا ہے۔ 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں