• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی تنخواہ وزراء اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی کم

لاہور(ایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ وزرائے اعلی اور وزرا سے کم ہے ۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 7 ہزار 280 روپے ہے جب کہ دیگر الانس علیحدہ ہیں۔وزیراعظم کو مہمانداری الانس 50 ہزار روپے جب کہ ایڈہاک ریلیف الانس 21 ہزار 456 روپے ملتا ہے، ان کو دو مزید ایڈہاک ریلیف الانس ملتے ہیں جن میں سے ایک 12 ہزار 110 روپے اور دوسرا 10 ہزار 728 روپے کا ہے۔ وزیر اعظم کی تنخواہ پر 4 ہزار 595 روپے کی ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے جب کہ سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم کو ٹیکس کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے تنخواہ ملتی ہے۔لیکن وزیراعظم کے مقابلے میں وفاقی وزرا کی تنخواہ اڑھائی لاکھ روپے کے قریب ہے جب کہ پنجاب کے وزیراعلی کی تنخواہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔
تازہ ترین