• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی سپریم کورٹ میں درخواست

 اسلام آباد (صباح نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی آشیانہ اقبال ہائوسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت کی منسوخی کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا۔ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی ہے۔
تازہ ترین