• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردے اور جگر کے نئے تعمیر شدہ اسپتال کو بچانے کیلئے وزیر اعظم مداخلت کریں، امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم کی اپیل،ڈاکٹر سعید اختر سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد( فخر درانی) ایسو سی ایشن آف فزیشن آف پاکستانی آف نارتھ امریکا (APPNA) نے سی ای او پی کے ایل آئی ڈاکٹر سعیدا ختر سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے ادارے کو بچانے کیلئے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ پندرہ ہزار پاکستانی فزیشن پر مشتمل ’’اپنا‘‘ سماجی شعبوں میں کام کرنے والی تنظیم ہے ، اس کے صدر نعیم احمد شیخانی نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا ہے ، جس میں پی کے ایل آئی کو بچانے کی اپیل کی گئی ہے جو آنے والے دنوں میں پاکستان کی ہارڈ ورڈ ثابت ہو گی۔ اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان انتہائی قابل احترام تصور کیے جاتے ہیں ۔ ’’اپنا ‘‘پاکستان میں بھی تعلیم اورانسانی خدمت کے میدان میں سرگرم عمل ہے۔ میں ڈاکٹر سعید کو پچھلے تیس برس سے ذاتی اور پروفیشنل کے طور جانتا ہوں ، ان کاانتہائی شاندار تعلیمی ریکارڈ ہے، پاکستان واپسی سے قبل وہ ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی یوروالوجی کے چیئرمین تھے۔
تازہ ترین