اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہےکہ بھارت کاصحافیوں کوویزہ نہ دینابدقسمتی ہے، بلاول بھٹو نے جیل بھرو تحریک کی بات کی ہے لگتا ہے سندھ میں ضرورت نہیں، وہاں کی جیلیں خود ہی بھر جائیں گی اور دیگر صوبوں کی پیپلز پارٹی ایک بیرک میں بند ہو جائیگی، انتقامی سیاست کی بات کرنیوالے محض الزام تراشیاں کر رہے ہیں ، سات ماہ میں حکومت کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا خزانہ بھی حیران ہو گا کہ سات ماہ میں اسے کسی نے لوٹا نہیں ،اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان سے بہترآدمی ہمیں مل نہیں سکتا۔