• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بینک اکاؤنٹس کے بعد گاڑیوں کی جعلی بکنگ کا انکشاف

خان پور (نمائندہ جنگ)جعلی بینک اکائونٹس کے بعد گاڑیوں کی جعلی بکنگ کرانے کا انکشاف ہواہے،رحیم یارخان میں ایف بی آرکےنوٹس ملنے پرغریب متاثرین پریشان‘250سےزائدگاڑیاں بک کرائی گئیں،ضلع رحیم یارخا ن کےبلیک مافیا نے سینکڑوں مزدوروں کےنام کاریں بک کروالیں‘ایف بی آرکی طرف سے آمدن ذرائع کا نوٹس ملنے پرسیکڑوں افراد پریشان ہوگئے‘زیادہ تر کاروں کی جعلی بکنگ میں دیہاڑی دار مزدوروں کے شناختی کارڈ استعمال ہوئے ‘ذرائع کے مطابق جس شخص کو نوٹس دیاجاتاہےوہ دیہاڑ ی دار مزدور نکلتاہے‘مافیا کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین