• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز کاسیاست دانوں اورسرکاری افسران پربیرون ملک علاج پر پابندی کا مطالبہ

لاہور(نمائندہ جنگ)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے)پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیاست دانوں اورسرکاری افسران پربیرون ملک علاج معالجے پر پابندی عائد کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو پاکستانی ڈاکٹرز کی قابلیت پر یقین نہیں اس لیے سرکاری اسپتال میں علاج نہیں کرارہے۔تفصیلات کے مطابق، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن(وائی ڈی اے) پنجاب نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی قانون سازی متعارف کرائیں ، جس میں تمام وزراء، مشیران اور بیوروکریٹس پر یہ لازمی ہو کہ وہ اپنے گھر والوں کا علاج صرف سرکاری اسپتالوں میں کرائیں۔ سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائے ڈی اے صدرپنجاب، ڈاکٹر قاسم اعوان، وائی ڈی اے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان حسیب، چیئرمین ڈاکٹر شعیب حسین تارڑ اور دیگر عہدیداران نے کہا کہ ’’حکومت کو تمام سیاست دانوں اورسرکاری افسران پر بیرون ملک علاج معالجے پر پابندی عائد کرنا چاہیئے‘‘۔ وائے ڈی اے عہدیداران نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کیوں کہ وہ مسلسل سرکاری اسپتال میں علاج کرانے سے انکار کررہے ہیں اور انہیں پاکستانی ڈاکٹروں کی قابلیت اور صلاحیتوں پر یقین نہیں ہے۔
تازہ ترین