• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی کراچی کے دو ٹکڑے کرنا چاہتی ہے، مصطفیٰ کمال

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی پی پی کراچی کے دو ٹکڑے کرنا چاہتی ہے مگر جس طرح سندھ کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا اسی طرح کراچی کے ٹکڑے نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی پی پی پی کو سندھ کارڈ استعمال نہیں کرنے دیں گے‘ 18 ویں ترمیم کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں اور اس کو رول بیک کرنے نہیں دیں گے‘ این ایف سی کی مد میں وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو حصہ مل رہا ہے مگر نچلی سطح پرصوبائی حکومت فنڈز نہیں دے رہی ہے‘ وفاق اس وقت تک این ایف سی فائنل نہ کرے جب تک پی ایف سی کا فارمولہ نہیں دیا جاتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں میٹ دی پریس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں انکے ہمراہ پارٹی صدر انیس قائم خانی‘ وائس چیئرمین اشفاق منگی‘ صدر سندھ آرگنائزنگ کمیٹی شبیر قائم خانی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین