کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیب نے سابق ناظم مصطفیٰ کمال سمیت 11 ملزمان کےخلاف ساحل سمندر پر ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرینس دائر کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیب سے 2 مئی کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔