آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ18؍رمضان المبارک1440 ھ24؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریکٹر سبسڈی کرپشن کیس سے حکومت سندھ دستبردار،سپریم کورٹ میں استدعا منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن سے متعلق انور مجید کے حریف ٹریکٹر ڈیلر شہزاد کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست حکومت سندھ کی جانب سے واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن سے متعلق انور مجید کے حریف ٹریکٹر ڈیلر شہزاد کی ضمانت مسترد کرنے کے لیےحکومت سندھ کی درخواست کی سماعت ہوئی تاہم سماعت کے موقع پرحکومت سندھ نے ضمانت مسترد کرانے کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں