• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ میں’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ کانفرنس کے موقع پر عمران خان کی روسی صدر سے ملاقات متوقع

اسلام آباد(صباح نیوز)چینی صدر شی جن پنگ کی زیر صدارت ʼون بیلٹ ون روڈ، کانفرنس 25 سے 27 اپریل کو بیجنگ میں ہوگی جس میں وزیراعظم عمران خان، روسی صدر پوٹن، ڈاکٹر مہاتیر محمد سمیت 20 سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت شریک ہوں گے۔کانفرنس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پوٹن سے ملاقات متوقع ہے جس کیلئے وزارت خارجہ نے ہوم ورک شروع کر دیا ہےحکومت نےچین کے ساتھ’’اسٹریٹجک مشاورت‘‘ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاچین جانے کا ارادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اتوارکوبیجنگ روانہ ہوں گے۔
تازہ ترین