• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے سرپہ لٹکی بریگزٹ کی تلوار کچھ عرصے کے لیے ٹل گئی۔ یورپی یونین سے اخراج میں تاخیر کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی قرار داد پارلیمنٹ نے منظور کرلی۔

بریگزٹ میں مشروط تاخیر کی قرار داد کے حق میں 412 اور مخالفت میں 202 ووٹ ڈالے گئے، قرار داد میں وزیراعظم تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل پر تیسری بار ووٹنگ کی تجویز بھی شامل ہے۔ ڈیل 20 مارچ تک منظور ہو جائے تو بریگزٹ 30 جون تک موخر کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم تھریسامے پہلے تیسری بریگزٹ ڈیل پارلیمنٹ سے منوانے کی کوشش کریں گی اگر کامیاب رہیں تو تین ماہ، ناکام رہیں تو یورپی یونین سے دو سال تک آرٹیکل ففٹی کو توسیع دینے کا مطالبہ کریں گی۔

لیبر پارٹی کی آرٹیکل 50 کے نفاذ میں توسیع کی قرار داد اور متبادل بریگزٹ پلان کی قرار داد بھی مسترد کردی گئی، اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کی پیش کی گئی قرار داد کے حق میں 302 اور مخالفت میں 318 ووٹ پڑے۔

تازہ ترین