• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کااحتجاج ، سیاہ پٹیاں باندھیں

لاہور(خبر نگار)پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے دئیے گئے احتجاجی شیڈول کی حمایت میں پنجاب بھر کے کالجوں میں اساتذہ نے سیاہ پٹیاں باندھ کر فرائض سر انجام دئیے اور مطالبات کےحق میں قراردادیں پاس کیں نیز محکمہ ہائر ایجوکیشن کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیاگیا کہ تمام کنٹریکٹ ریگولرائزڈ لیکچررز کوسروس اور پے پروٹیکشن دی جائے۔ ٹریننگ کے نام پر کالج اساتذہ کی پروموشن کی بندش کی مذمت اور عرصہ ڈیڑھ سال سے تعطل کا شکارترقیوں کے سلسلہ کی فوری بحالی کا مطالبہ کیاگیا اور 26 مارچ کے مرکزی احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔
تازہ ترین