• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین اینڈ کلین انسانی زندگی بچانے کی مہم ہے،حافظ ذیشان رشید

لاہور(خصوصی رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ گرین اینڈ کلین انسانی زندگی بچانے کی مہم ہے، معاشرے کے ہر فرد کو اس میں حصہ لینا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب شجر کاری مہم پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ مانیٹر نگ بھی کر رہے ہیں، پی ایچ اے سیاست سے پاک اور اسکے معاملات شفاف ہیں، ماضی میں کسی نے بد عنوانی کی تو اس کا حساب لیں گے، امید ہے ہدف سے زیادہ ریونیو جمع اور درخت لگائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جیلانی پارک میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں درخت لگانے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وائس چیئرمین پی ایچ اے کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں اس وقت ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے کیونکہ یہ انسانی زندگی کو براہ راست متاثر کر رہی ہیں۔
تازہ ترین