• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام سیمینار آج ہوگا

لاہور(ایم کے آر ایم ایس رپورٹ)میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی( جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (LWMC) کے زیر اہتمام وزیر اعظم کاویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان پاکستان میں پہلی مرتبہ یوم صفائی 29 مارچ کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد آج15 مارچ بروز جمعۃ المبارک 3:00 بجے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں کیا جا رہا ہے۔ سیمینار کی صدار ت محمد بشارت راجہ(صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور و بلدیات) کریں گے۔مہمان خصوصی محسن خان لغاری (صوبائی وزیر آبپاشی) ہوں گے۔ حرف آغازخالد نذیر(ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی) پیش کریں گے۔ جبکہ سپیکرز میںکیپٹن (ر) سیف انجم (سیکرٹری لوکل گورنمنٹ)، صالحہ سعید (ڈپٹی کمشنر لاہور)، ڈاکٹر حسن امیر شاہ ( وی سی جی سی یو)، سہیل وڑائچ (سینئر تجزیہ نگار)، پروفیسر ڈاکٹرخالد مسعود گوندل ( وی سی کے ای ایم یو)،پروفیسر ڈاکٹرعامر زمان ( وی سی ایف جے ایم یو )، ڈاکٹر محمد طیب (پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج ،لاہور جنرل ہسپتال لاہور)، ڈاکٹر انوش مسعود (ایس پی انویسٹی گیشن)،ڈاکٹرذکریا ذاکر (وی سی اوکاڑہ یونیورسٹی )،ڈاکٹر فرخندہ منظور (وی سی ایل سی ڈبلیویو)، ڈاکٹر روبینہ ذاکر ، (ڈائریکٹر، آئی ایس سی ایس)، مولانا راغب نعیمی (ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ)، پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید ( پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز)،پروفیسر ڈاکٹر مجید چودھری (پرنسپل لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج)، ڈاکٹر خالد منظور بٹ (جی سی یو)، شجاعت ہاشمی (معروف اداکار) جاوید اقبال (کارٹونسٹ )،پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود (پروجیکٹ ڈائریکٹر الائیڈ سکول پاکستان)، پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈیسن یونٹ 1لاہور جنرل ہسپتال لاہور)، فائزہ امجد (پریزیڈنٹ آف ایل سی سی آئی)، رئیس انصاری (بیورو چیف جیو نیوز لاہور)، نعیم طاہر (پریزیڈنٹ میڈل آئوٹ سٹینڈنگ سروسز)، مولانا شہزاد مجددی (ڈائریکٹر دارالخلاص اسلامک ریسرچ سیٹر)،عائشہ جہانزیب (جیو پروگرام خبر ناک ہوسٹ)، ڈاکٹر سحرش (ماہر امراض جلد)، ممتاز مغل (ڈائریکٹر عورت فائونڈیشن)، فاطمہ رضوان( کوئین میری کالج لاہور) شامل ہیں جبکہ حرف تشکر جمیل خاور (ہیڈ آف کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن ایل ڈبلیو ایم سی) پیش کریں گے۔سیمینار میںمیزبان و اہتمام و موڈرئیٹرواصف ناگی( صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی،سنئیر ایڈیٹر ہیلتھ، ایجوکیشن، کرنٹ افئیرز و چیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) ہیں۔
تازہ ترین