• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ انتہائی افسوسناک ہے:امیرالعظیم

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیرالعظیم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سمیت پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ انتہائی افسوس ناک امر ہے۔ تحریک انصاف کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے عوام پہلے ہی مہنگائی کے عذاب سے دوچار ہیں جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر مزید مہنگائی کی نوید سنا رہے ہیں۔ حکمرانوں کے اقدامات ہی ان کے دعوئوں کی نفی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مزید ٹیکس لگا کر ظلم کیا جا رہا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کو عوامی مسائل اور ان کے حل سے کوئی غرض نہیں۔ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔
تازہ ترین