• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک شاپنگ بیگز نکاسی کے مسائل پیدا کررہے ہیں،محمد عاصم

پشاور (نیوز ڈیسک ) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاہے کہ پولی تھین شاپنگ نکاسی آب کے سنگین مسائل پیدا کررہے ہیں ان پلاسٹک شاپنگ بیگز استعمال ترک کرنے کیلئے انقلابی اقدامات ناگزیر ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے پولی تھین شاپنگ بیگ کا استعمال مرحلہ واارترک کرنے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جو کہ قابل تحسین ہے اسکے ساتھ ساتھ پشاور کی تاجر برادری اور خصوصاً شاپنگ مالز کے مالکان نے کلیدی کردار اداکیا ہے جس کی وجہ سے پشاور کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ وہ پولی تھین شاپنگ بیگ کا استعمال ترک کرنے والا پاکستان کا سب سے پہلا ضلع بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ بھل صفائی مہم دیہی علاقوں کے علاوہ شہری علاقوں میں بھی شروع کی جارہی ہے تاکہ جہاں پر پولی تھین شاپنگ بیگ کی وجہ سے پانی کی روانی متاثر ہورہی ہیں ان مقامات کی صفائی کی جاسکے ‘انہوں نے کہاکہ اسکے ساتھ ساتھ پولی تھین شاپنگ بیگز تیارکرنے والی مالکان کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں تاکہ انکو قابل تحلیل شاپنگ بیگز تیارکرنے کیلئے راغب کیا جاسکیں اسکے ساتھ ساتھ پنجاب میں قابل تحلیل شاپنگ بیگز بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان کو بھی دعوت دی گئی ہے کہ وہ پشاور میں فیکٹریاںکھولیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ پولی تھین شاپنگ بیگز کی مرحلہ وار استعمال ترک کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ‘ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور ڈکٹر عمران حامد شیخ ‘ اے سی پشاور سارہ رحمان‘ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے افسران اور پشاور کے معروف 30شاپنگ مالز کے مالکان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین