• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالیسی بہت اچھی بنتی ہے عمل درآمد کی ضرورت ہے‘صوبائی وزیر

پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پالیسی بہت اچھی بنتی ہے لیکن اس پر عمل درآمد پر زور دینے کی ضرورت ہے۔ہم نے یونین کونسل کی جگہ ولیج کونسل متعارف کروایا جو بہت کامیاب رہا۔ولیج کونسل کے ذریعے دیہاتوں میں مقیم لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہ تقریب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں اختیارات کی ضرورت ہوتی ہے وہاں اختیارات ملنے چاہیے۔ عوام کو ہر چیز کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ٹیکس دینے کے لیے تیار نہیں ہوتی اس سسٹم کو بہتر کرنے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت پہلی دفعہ ڈیجیٹل ٹیکس کولیکشن سسٹم ورلڈ بینک کی معاونت کے ساتھ متعارف کروا رہی ہے . انہوں نے مزید کہا کہ سیاست اب ایک کیرئیر ہے نہ کہ پارٹ ٹائم کام، اس لیے منتخب سیاستدانوں کی مالی معاونت کا خیال رکھا جائے جس سے وہ اپنی روز مرہ کی زندگی کو چلا سکیں ۔
تازہ ترین