• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمسائے کوقتل اوردوافراد کو زخمی کرنے کا الزام‘ ملز م عدم ثبوت پربری

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاورواجدعلی نے گلبہار میں پلاٹ کے تنازعے پر ہمسائے کوقتل اور دوافراد کو زخمی کرنے کے مشہورزمانہ کیس کافیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پربری کردیاملزم کی جانب سے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم فاروق ساکن گلبہارپرالزام ہے کہ اس نے 24فروری 2016ء کو تھانہ پلاٹ کے تنازعے پر فائرنگ کرکے اپنے ہمسائے اعظم خان کو قتل اورعفنان اوررضاخان کو زخمی کر دیا تھا عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پراسے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔
تازہ ترین