• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردوں کاعالمی دن ‘خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں واک

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ نفرالوجی اور یورالوجی نے گردوں کا عالمی دن منایا اس موقع گردوں کی اہمیت کو اُجاگر کی بیماریوں سے بچاؤ اورعلامات بارے آگاہی پیدا کی گئی‘دن کی مناسبت سے واک کی گئی ۔ جس کی قیادت انچارج نفرالوجی پروفیسر ڈاکٹر نثار انور نے کی واک میں پروفیسر ڈاکٹر عامر اظہر، ڈاکٹر احمد زیب، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مفتی بلیغ ، شعبہ یورالوجی کے سربراہ ڈاکٹر حضرت اللہ، نرسنگ ڈائریکٹر رحمت اللہ، فیکلٹی ممبران، ہسپتال انتظامیہ ، ٹی ایم اوز، ہائوس آفیسرز، نرسنگ عملہ شریک ہوئے۔واک کے شرکاء کو بتایا گیا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گردوں کے علاج کی تمام جدید سہولیات موجود ہیں اب گردوں کی پیوندکاری منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔متحدہ عرب امارات ہلال احمر سوسائٹی نے300ملین مالیت کے10ڈائیلیسسز سٹیشن کا عطیہ دیاہے جس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔
تازہ ترین